انڈین سُپرلیگ فٹبال میں کَل رات کولکاتا میں جمشیدپور FC نے محمڈن SC کو دو-صفر سے ہرادیا۔ رِتوِک داس اور نکھل بارلا نے جمشیدپور کیلئے گول کئے۔ عمران خان نے میچ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جمشیدپور FC پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے، جبکہ محمڈن SC پچھڑ رہی ہے۔ آج نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ FC کا مقابلہ شیلانگ کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بینگلور FC سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔×
Site Admin | February 21, 2025 9:44 AM | Football ISL
انڈین سُپرلیگ فٹبال میں کَل رات کولکاتا میں جمشیدپور FC نے محمڈن SC کو دو-صفر سے ہرادیا۔