February 28, 2025 9:28 AM | Football ISL

printer

انڈین سُپرلیگ، ISL فٹبال میں FC گوا نے پنجاب FC کو ایک-صفر سے ہرادیا۔

انڈین سُپرلیگ، ISL فٹبال میں FC گوا نے پنجاب FC کو ایک-صفر سے ہرادیا۔ نئی دلّی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں McHugh کے واحد گول کی بدولت، FC گوا، اپنا 22 واں میچ جیت کر 45 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی FC گوا دوسرے مقام پر رہا۔ اس طرح FC گوا، 8 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے بینگلورو FC اور چوتھی نمبر پر رہے جمشیدپور FC سے آگے ہے۔ حالانکہ دونوں ٹیمیں ابھی تین میچ کھیلیں گی۔ پنجاب FC، 22 مقابلوں میں 24 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں مقام پر ہے۔

FC گوا کا اگلا مقابلہ 4 مارچ کو محمڈن SC سے ہوگا۔ وہیں پنجاب FC، 6 مارچ کو حیدرآباد FC کا سامنا کریگا۔×