بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں بھارت کے مکمل انتخابی کمیشن کی ٹیم دو روزہ دورہ پر پٹنہ پہنچ گئی ہے۔ وفد میں انتخابی کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی بھی شامل ہیں۔ اپنے دورے کے پہلے دن میں ٹیم آج سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی تاکہ ان کی سفارشات کو سنا جا سکے۔x
انتخابی کمیشن کی ٹیم آج صبح پٹنہ میں، مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ مذاکرات کرے گی اور ان کی سفارشات کو سنے گی۔
مشاورتی میٹنگ کے دوران سیاسی پارٹیوں کی طرف سے انتخابی کمیشن کے سامنے پولنگ بوتھس کے پاس سیکیورٹی، انتخابی ضابطہئ عمل، الیکشن کے اخراجات، پولنگ اسٹیشنوں پر EVMs سہولیات کی فراہمی، مرحلے وار انتخابات، سیاسی ریلیوں اور SIR سے متعلق معاملوں کے اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
اس کے بعد کمیشن انتظامیہ اور پولیس حکام کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔ ان میٹنگوں کے دوران انتظامیہ سے متعلق تیاریوں اور نظم و نسق کا جائزہ لیا جائے گا۔
کمیشن ڈویژنل کمشنروں، پولیس کے آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈسٹرکٹ انتخابی افسروں اور پولیس سپرییٹینڈنٹس کے ساتھ بھی میٹنگ کرے گا۔