March 1, 2025 9:44 AM | Trump Zelensky

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی کے لیے کہا ہے اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ یا تو امن قائم کرے یا امریکی مدد سے محروم ہو جائیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی کے لیے کہا ہے اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ یا تو امن قائم کرے یا امریکی مدد سے محروم ہو جائیں۔ یہ بیان یوکرین-روس سمجھوتے کے سلسلے میں، دونوں رہنماؤں کے درمیان گرما گرمی کے بعد دیا گیا ہے۔ یہ بات چیت کل رات واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس میں منعقد ایک میٹنگ کے بعد ہوئی تھی۔

Fox نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین، روس کے ساتھ اُس وقت تک امن بات چیت شروع نہیں کر سکتا، جب تک کوئی اور حملہ نہ کیے جانے کی گارنٹی نہیں مل جاتی۔

کم یاب زمینی معدنیات اور سلامتی کی گارنٹی کے سلسلے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کرنے سے متعلق، امریکہ اور یوکرین کے درمیان بات چیت، اِن دونوں رہنماؤں کے درمیان گرما گرمی کے بعد تعطل کا شکار ہو گئی تھی۔ یہ بات چیت روس کے ساتھ، یوکرین کی سال بھر سے جاری جنگ کے دوران ایک ممکنہ معاہدے پر وسیع تر مذاکرات کے حصے کے طور پر کی جا رہی تھی۔

میٹنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا یقین ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پتن ایک امن سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔

اِس سے پہلے بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی میں عوامی سطح پر صدر ٹرمپ اور نائب صدر JD Vance نے، صدر زیلنسکی پر لاکھوں زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا اور خبردار کیا کہ اُن کی کارروائی سے تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے، صدر ٹرمپ کو بتایا کہ جنگ کے حل سے متعلق بات چیت میں صدر پتن کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔