امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کَل برطانیہ کے ساتھ نمایاں پیش رفت پر مبنی ایک تجارتی معاہدے کا اعلان کیا جسے انھوں نے بہت سے معاہدوں میں پہلا قرار دیا۔
اِس معاہدے میں منتخب برطانوی کاروں اور کچھ اسٹیل اور ایلمونیم پر درآمدی ٹیکس پر کمی شامل ہے۔ حالانکہ کچھ برطانوی مصنوعات پر دس فیصد ٹیکس بدستور برقرار ہے۔ برطانوی وزیراعظم Keir Starmer ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر کیے گئے اس اعلان میں شامل تھے اور بعد میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ دیگر رہنما بھی Oval آفس میں اسی طرح کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
ایک مشترکہ ویڈیو رابطے کے دوران برطانوی وزیراعظم نے اِس معاہدے کو شاندار اور تاریخی قرار دیا اور کہا کہ یہ برطانیہ کی کار بنانے والی کمپنیوں اور اسٹیل بنانے والوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اِس معاہدے کو امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ حتمی تفصیلات ابھی طے کی جا رہی ہیں۔x