امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ میں چین کے ساتھ ہونے والے تجارتی مذاکرات کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی ہے کہ دونوں ملکوں نے دوستانہ بلکہ سازگار انداز میں مذاکرات کیے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth پر ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے معاملات پر تبادلہئ خیال کیا گیا اور بہت سے امور پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چین اور امریکہ دونوں ملکوں کی بھلائی کے لیے امریکی کاروبار کے لیے چین کی طرف سے دروازے کھولے جانے کے خواہشمند ہیں۔
اس سے پہلے اعلیٰ امریکی اور چینی حکام نے تجارتی جنگ کو ختم کرنے کے مقصد سے جنیوا میں پہلے دن مذاکرات کیے تھے۔ چین کے نائب وزیر اعظم He Lifeng نے امریکہ کے وزیر خزانہ Scott Bessent اور امریکہ کے تجارت سے متعلق نمائندے Jamieson Greer سے ملاقات کی۔ بعد میں کسی بھی ملک کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔×