امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ خصوصی تعلق کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ کل رات واشنگٹن میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک عظیم وزیر اعظم ہیں اور وہ جناب مودی ہمیشہ ان کے دوست رہیں گے۔
البتہ جناب ٹرمپ نے کہا کہ انہیں بہت مایوسی ہوئی ہے کہ بھارت روس سے اتنا زیادہ تیل خریدے گا۔ امریکی صدر اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا وہ بھارت کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔
جناب ٹرمپ کا یہ مثبت بیان، ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر ان کے ایک گذشتہ بیان کے کچھ دیر بعد ہی آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ نے روس اور بھارت کو انتہائی تاریک ترین چین کے ہاتھوں کھو دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی روس کے صدر پتن اور چین کے رہنماء Xi Jinping کے ساتھ چین کے شہر Tianjin میں خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوئی شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کے بعد امریکی صدر کی سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ سامنے آئی ہے۔×