ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کا منصوبہ ہے کہ وہ جنگ سے تباہ حال غزہ پٹّی کا کنٹرول سنبھالے اور اِسے معاشی طور پر ترقی دے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کا منصوبہ ہے کہ وہ جنگ سے تباہ حال غزہ پٹّی کا کنٹرول سنبھالے اور اِسے معاشی طور پر ترقی دے۔ وہائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے ساتھ، جو امریکہ کے دورے پر ہیں، ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں جناب ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ، اُن سبھی خطرناک بموں، جو ابھی تک نہیں پھٹے ہیں اور دیگر ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ جناب ٹرمپ نے ایک اقتصادی ترقی کے منصوبے کا بھی دعویٰ کیا ہے، جس کے تحت اِس علاقے کے لوگوں کے لیے روزگار کے بے شمار موقعے تشکیل دیے جائیں گے اور مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ اِس خطّے کو ترقی دیں گے، روزگار کے ہزاروں موقعے تشکیل دیں گے اور یہ کچھ ایسا ہوگا کہ پورا مغربی ایشیاء اِس پر فخر کرے گا۔

S/B Trump on Gaza Strip

صدر ٹرمپ نے یہ بیان کل اپنی اُس رائے زنی کے بعد دیا ہے، جس میں انہوں نے غزہ سے اُس کے پڑوسی ملکوں تک فلسطینیوں کی مستقل بازآبادکاری کے لیے کہا تھا۔ انہوں نے اِس علاقے کو ایک منہدم جگہ قرار دیا تھا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو ایسے پہلے عالمی رہنما ہیں، جنہوں نے صدر ٹرمپ کی دوسری مدّت میں دورہ کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں