ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 6, 2025 9:30 AM | US Hamas

printer

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حماس کو الٹی میٹم دیتے ہوئے غزہ میں یرغمال بنائے سبھی افراد کی فوراً رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حماس کو الٹی میٹم دیتے ہوئے غزہ میں یرغمال بنائے سبھی افراد کی فوراً رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی سبھی مقتول یرغمال افراد کی لاشوں کی بھی مانگ کی ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ انتباہ، وہائٹ ہاؤس کی جانب سے کی گئی اُس تصدیق کے کچھ ہی گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے جس میں اُس نے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس، جنگجو گروپ حماس کے ساتھ سیدھی بات چیت میں شامل تھا۔

اِس قدم کو امریکہ کی پالیسی میں یکسر تبدیلی مانا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو ہر اُس ممکن امداد کی فراہمی کا عہد کیا جو حماس کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔ صدر ٹرمپ نے انتباہ دیا کہ اگر یرغمال افراد کو رہا نہیں کیا گیا تو حماس کا ایک بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔

ٹرمپ نے صورتحال کو ہنگامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو یرغمال افراد کی رہائی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، اور نہ ہی مارے گئے افراد کی لاشیں دینے میں دیر لگانی چاہیے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے مارے گئے یرغمال افراد کی لاشیں دینے میں تاخیر کے رویے کو بیمار ذہنیت قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں