امریکہ کی ایک عدالت نے Massachusetts ریاست میں، ٹرمپ انتظامیہ کے اُس حکم پر عارضی طور پر روک لگا دی ہے، جس میں ہارورڈ یونیورسٹی کا، بین الاقوامی طلبا کا اندراج کرنے کا سرٹیفکیشن ختم کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے یہ فیصلہ، داخلی محکمے DHS کی طرف سے ہارورڈ یونیورسٹی کا وہ سر ٹیفکیٹ منسوخ کرنے کے ایک دن بعد سنایا ہے، جسے یہ یونیورسٹی، Ivy League اسکول میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیے گئے حملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی میں طلبا اور وزیٹرس کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ DHS فیصلے میں، یونیورسٹی سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی طلبا کو کسی دیگر کالج میں منتقل کرے نہیں تو اُس کی حیثیت ختم کر دی جائے گی۔
ہارورڈ میں، تقریباً 780 بھارتی طلبا اور اسکالرز ہیں۔
ہارورڈ کے صدر Alan M Garber نے کالج کی برادری سے ایک خط میں کہا ہے کہ یونیورسٹی اس غیر قانونی اور بے ضرورت کارروائی کی مذمت کرتی ہے۔×