ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 12, 2025 9:47 AM | US-IRAN TALKS

printer

امریکہ اور ایران کے درمیان تہران کے نیوکلیائی پروگرام سے متعلق چوتھے مرحلے کی بات چیت کَل عُمان کی راجدھانی مسقط میں اختتام پذیر ہوگئی اور دونوں فریقوں نے دوبارہ ملنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان تہران کے نیوکلیائی پروگرام سے متعلق چوتھے مرحلے کی بات چیت کَل عُمان کی راجدھانی مسقط میں اختتام پذیر ہوگئی اور دونوں فریقوں نے دوبارہ ملنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی Steve Witkoff نے کہاکہ مسقط میں مذاکرات حوصلہ افزا رہے ہیں جبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کو مشکل لیکن کارآمد قرار دیا ہے۔ امریکہ نے زور دیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کیلئے اُسے اپنی یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو ختم کرنا ہوگا لیکن تہران اِس طرح کے کسی بھی مقصد سے انکار کرتا ہے اور اِس بات پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ اِس پروگرام کو ترک کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ 2018 میں ایران اور پانچ دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان ہوئے سابقہ معاہدے سے الگ ہوگئے تھے۔ اِس سے پہلے مذاکرات کے دو مرحلے مسقط میں ہوئے تھے جبکہ ایک مرحلے کے مذاکرات روم میں عُمان کے سفارتخانے میں ہوئے تھے۔ ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہاکہ تازہ مذاکرات تین گھنٹے سے زیادہ وقفے تک جاری رہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں