امریکہ اور ایران کے درمیان آج Oman میں نیوکلیائی معاملے پر مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا۔ یہ مذاکرات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطے کے دورے سے قبل ہوں گے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پالیسی پر واشنگٹن کے اندرونی اختلاف کے پیش نظر بات چیت کے نئے دور کا نتیجہ غیر یقینی دکھائی دیتا ہے۔ جناب ٹرمپ نے، جو خلیج کے تین عرب ملکوں کا دورہ کریں گے، تہران کے ساتھ کسی سمجھوتے تک پہنچنے کیلئے امید کا اظہار کیا ہے، لیکن فوجی متبادل کو خارج نہیں کیا ہے، کیونکہ وہ ایران کے نیوکلیائی پروگرام پر اسرائیل کی فوجی کارروائی سے بچنا چاہتے ہیں، جس کے نتیجے میں وسیع جنگ بھڑک سکتی ہے۔ بات چیت کا چوتھا دور ملتوی کردیا گیا ہے۔ ابتداء میں یہ دور روم میں 3 مئی کو ہونا تھا۔ Oman اس میں ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔×
Site Admin | May 11, 2025 10:01 AM | US-IRAN TALKS
امریکہ اور ایران کے درمیان آج Oman میں نیوکلیائی معاملے پر مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگا۔
