اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے، جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی سختی سے مذمت کی ہے۔ کونسل کے ارکان نے ایک بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ دہشت گردی، عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور یہ خواہ کسی شکل میں ہو، اِس سے لازمی طور پر نمٹا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان Stephane Dujarric نے کہا کہ تنظیم، صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ اُس نے بھارت اور پاکستان دونوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ صبر کا تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کسی کشیدگی سے گریز کریں۔x