اقتصادی تعلقات کے سکریٹری Dammu Ravi نے کہا ہے کہ دو روزہ BRICS سربراہ کانفرنس، تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات وواقعات کے تناظر میں اور زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
Rio de Janerio میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے جناب Ravi نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ اور بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بھارت، BRICS کی اگلے سال صدارت سنبھالے گا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر کہا کہ 20 وِیں صدی کی عالمی تنظیموں میں، 21وِیں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت کم تھی، لہٰذا انھوں نے کثیر ملکی تنظیموں کی اصلاح کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
جناب روی نے یہ بھی بتایا کہ جناب مودی نے ایک کثیر قطبی اور سب کی شمولیت والے عالمی نظام کے لیے کہا اور کہا کہ عالمی حکمرانی کے ادارے خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF، عالمی بینک اور عالمی تجارتی تنظیمWTO کو فوری طور پر اصلاح کے عمل سے گزرنا چاہیے تاکہ دورِ حاضر کے حقائق اور وقت کی عکاسی کی جا سکے۔
جناب روی نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم مودی نے یہ بھی خاص طور پر کہا کہ BRICS ایک کثیر قطبی دنیا کو تشکیل دینے میں اہم رول ادا کر سکتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جناب مودی نے BRICS گروپ میں سائنس و تحقیق کا مرکز قائم کرنے پر غور کرنے کے ضمن میں کچھ تجویزیں پیش کی ہیں۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے جناب روی نے کہا کہ سبھی ارکان نے بھارت کی حمایت کی اور یگانگت کا اظہار کیا، نیز اِس حملے کی سخت مذمت کی۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جناب مودی نے خاص طور پر پر کہا کہ پہلگام میں حملہ، پوری انسانیت پر حملہ تھا۔