September 18, 2025 9:46 AM | GST Reforms Textile

printer

اس یومِ آزادی کے موقعے پر لال قلعے کی فصیل سے وزیر اعظم مودی نے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔

اس یومِ آزادی کے موقعے پر لال قلعے کی فصیل سے وزیر اعظم مودی نے اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا یہ ویژن اس ماہ کی تین تاریخ کو اُس وقت حقیقت کی شکل اختیار کر لی، جب GST کونسل نے کئی شعبوں میں ٹیکس کی شرحیں کم کر کے شہریوں کی زندگی کو آسان بنایا۔ عوام کو فائدہ پہنچانے والی GST کی نئی شرحیں اس مہینے کی 22 تاریخ سے نافذ العمل ہوں گی۔ آج ہم ٹیکسٹائل سیکٹر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

اگلے سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت ٹیکسٹائل صنعت پر بڑے پیمانے پر ٹیکس میں کٹوتی نے عام لوگوں پر مالی بوجھ کو کم کر دیا ہے۔ ہاتھ سے تیار کردہ فائبرس پر GST کی شرح 18 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہاتھ سے تیار کردہ دھاگوں پر بھی GST کی شرح 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ٹیکس کی شرح کو معقول بنانے سے لاگت کم ہوگی، مانگ میں اضافہ ہوگا اور برآمدکاروں کو مدد ملے گی۔ 2 ہزار 500 روپے تک کی قیمت کے ریڈیمیڈ کپڑوں پر GST کی شرح کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس سے فیشن کفایتی ہوگا اور مانگ میں اضافہ ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کے ایک تاجر سُشیل Garodia نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ اقدام ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو تقویت فراہم کرے گا۔

اس ٹیکس کٹوتی سے بھارتی ملبوسات متوسط طبقے اور کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے سستی اور کفایتی ہو جائیں گی۔ اس سے نہ صرف مانگ بڑھے گی بلکہ عالمی بازاروں میں برآمداتی مسابقت میں اضافہ ہوگا اور بھارت کے عالمی سطح پر ٹیکسٹائل کا مرکز بننے کے عزم کو بھی تقویت ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔