اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے کہا ہے کہ بھارت نے خلائی تحقیق کے میدان میں نو بڑے عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں اور وہ آئندہ برسوں میں مزید آٹھ سے دس ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب نارائنن نے چندریان مشن سے لے کر، مریخ کے مدار والے مشن تک کی بھارت کی کامیابیوں اور Cryogenic ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا خاص طور پر ذکر کیا۔
انھوں نے کہا کہ 2014 میں مریخ کے مدار والے مشن کی وجہ سے بھارت ایسا پہلا ملک بن گیا تھا جو پہلی مرتبہ مریخ پر پہنچا تھا۔ 2017 میں PSLV C-37 نے ایک ہی مشن میں 104 مصنوعی سیارچے لے جاکر تاریخ رقم کی تھی۔
جناب نارائنن نے کہا کہ 2019 میں چندریان۔ دو، دنیا کا مدار والا بہترین کیمرہ چاند کے قریب لے کر گیا جبکہ 2003 میں چندریان۔ تین کی وجہ سے بھارت ایسا پہلا ملک بن گیا جس نے چاند کے جنوبی کرہ کے قریب اپنا سیٹالائٹ پہنچایا۔
جناب نارائنن نے کہا کہ اسرو کا کم خرچ طریقہئ کار، سیارچوں کو خلا میں لے جانے کا ایک اہم طریقہئٌ کار رہا ہے۔
جناب نارائنن نے پُرامید ہوتے ہوئے کہا کہ اسرو کا خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں آٹھ سے دس اضافی عالمی ریکارڈ بنانے کا منصوبہ ہے۔x