September 10, 2025 10:02 AM
42
اسرو نے کہا ہے کہ بھارت نے خلائی دریافت میں نئے بڑے عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں اور وہ آئندہ برسوں میں آٹھ سے دس ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
اسرو کے چیئرمین وی نارائنن نے کہا ہے کہ بھارت نے خلائی تحقیق کے میدان میں نو بڑے عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں اور وہ آئندہ برسوں میں مزید آٹھ سے دس ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب نارائنن نے چندریان مشن سے لے کر، مریخ کے مدار والے مشن تک کی بھارت کی کامیابیوں اور Cryogenic ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ 2014 میں مریخ کے مدار والے مشن کی وجہ سے بھارت ایسا پہلا ملک بن گیا تھا جو پہلی مرتبہ مریخ پر پہنچا تھا۔ 2017 میں PSL...