اسرائیل-ایران تنازعے کے دوران آپریشن سندھو کے تحت، ایران سے 500 سے زیادہ بھارتی شہریوں کو واپس لایا جاچکا ہے۔

بھارتیوں کو ایران سے وطن واپس لانے کی کارروائی کے طور پر ایک خصوصی پرواز ترکمانستان کے اشک آباد سے دیر رات نئی دلّی پہنچی۔ اس کے ساتھ ہی آپریشن سندھو کے تحت ایران سے اب تک 517 بھارتی شہریوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے۔ یہ آپریشن، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازعہ کے سبب بگڑتی ہوئی صورتحال کے مد نظر بھارتیہ شہریوں کو ایران سے بحفاظت وطن واپس لانے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔

کل رات 290 بھارتیہ شہریوں کو بذریعہ طیارہ نئی دلّی لایا گیا۔

ایران میں بھارتی سفارتخانہ اپنے شہریوں کو کشیدگی سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے میں سرگرمی سے مدد کررہا ہے۔

بھارتی شہریوں کو ایمرجنسی ہیلپ لائن 24 گھنٹے ساتوں دن کام کرنے والے کنٹرول روم کے ذریعے تہران میں بھارتی سفارتخانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تہران میں بھارتیہ سفارتخانے کے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز اس طرح ہیں:

+ 9 8   9 1 2 8 1 0 9 1 1 5

+ 9 8   9 1 2 8 1 0 9 1 0 9

ای-میل ہے:   cons.tehran@mea.gov.in

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔