ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 9, 2025 9:57 AM | Israel Hamas Deal

printer

اسرائیل اور حماس، غزہ میں جنگ کے خاتمے اور یرغمالوں کو رِہا کرنے کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر متفق ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس، امریکی کے ثالثی والے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت غزہ میں لڑائی روکنے اور یرغمال افراد کی رہائی کے لیے راضی ہوگئے ہیں، جس سے 2 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوگا۔ ٹرمپ نے مصر کے شرم الشیخ میں دن بھر چلے مذاکرات کے بعد یہ اعلان کیا۔ رپورٹس کے مطابق جنگ بندی سمجھوتے کے پہلے مرحلے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی بڑی تعداد کے بدلے حماس کے ذریعے یرغمال بنائے گئے سبھی افراد کو رِہا کیا جائے گا، ساتھ ہی غزہ سے اسرائیل کا مرحلہ وار انخلاء ہوگا۔ ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ، جو مذاکرات کی بنیاد ہے، میں حماس کی غیر مسلح کاری اور بین الاقوامی نگرانی میں غزہ کی تعمیر نو کی بات بھی کہی گئی ہے۔

غزہ امن منصوبے کے ابتدائی مرحلے کی اسرائیلی حکام، حماس اور مصالحت کار قطر نے تصدیق کی ہے۔ اپنے بیان میں حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے سے متعلق سمجھوتے تک پہنچ گئے ہیں، جس میں غزہ سے اسرائیلی انخلاء اور یرغمال افراد کے بدلے فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔ اِس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے جنگ بندی سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اِسے اسرائیل کے لیے بڑا دن قرار دیا۔ فریقین، اسرائیل پر حماس کے حملے کے 2 سال مکمل ہونے کے صرف ایک دن بعد اِس سمجھوتے پر پہنچے ہیں۔×