ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 19, 2025 10:04 AM | Mahakumbh Extension

printer

اترپردیش حکومت اور مہاکمبھ میلے کی اتھارٹی نے اُن افواہوں کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ پریاگ راج مہاکمبھ کو اِس مہینے کی 26 تاریخ کے بعد بڑھا دیا گیا ہے۔

اترپردیش حکومت اور مہاکمبھ میلے کی اتھارٹی نے اُن افواہوں کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ پریاگ راج مہاکمبھ کو اِس مہینے کی 26 تاریخ کے بعد بڑھا دیا گیا ہے۔

پریاگ راج ڈسٹرکٹ ضلع مجسٹریٹ رویندر مندھاد نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا یہ افواہیں بڑے پیمانے پر پھیل رہی ہے، بالکل بے بنیاد ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:

V/C Adarsh / Abhishek

مہاکمبھ اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ باقی دنوں میں عقیدتمندوں کے بلا رکاوٹ سفر کو یقینی بنانے اور انھیں سنگم میں پوِتر ڈبکی لگانے کے بعد اپنے مقامات پر بحفاظت واپس جانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ جناب مندھاد نے بتایا کہ مہاکمبھ میلے کے پروگرام کا تعین پوِتر اوقات کے مطابق کیا جاتا ہے اور یہ پہلے سے طے ہوتا ہے۔ جناب مندھاد نے عقیدتمندوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں کیونکہ حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے میلے میں توسیع کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کا بندوبست ایک اہم ترجیح ہے اور عقیدتمندوں کے آنے اور جانے کو متوازن کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس سے پریاگ راج کی معمول کی زندگی متاثر نہ ہو۔

ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئی بھی ریلوے اسٹیشن بغیر اطلاع کے بند نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چونکہ اسٹیشن میلے کے قریب ہے، لہٰذا بڑی بھیڑ کو روکنے کے لیے پریاگ سنگم ریلوے اسٹیشن کو مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

تاہم پریاگ راج کے تمام دیگر ریلوے اسٹیشنز مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں