اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلعے کے قدرتی آفت سے متاثرہ Dharali-Harsil علاقے میں فوج، فضائیہ، ITBP، NDRF, SDRF، پولیس اور ضلع انتظامیہ راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ موسم صاف ہونے کے ساتھ ہی پھنسے ہوئے لوگوں کو تیزی کے ساتھ بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ اب تک متاثرہ علاقوں سے 372 لوگوں کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ، پرشانت آریہ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو امدادی سامان، پینے کا پانی، دوائیں اور اناج فراہم کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ Dharali سانحے میں جن کی رہائشی عمارتوں اور کاروباروں کو نقصان پہنچا ہے ان کے لیے کمیونٹی کچن کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اِس دوران ریاست کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی جاری راحت اور امدادی کارروائیوں کا کل دیر رات اترکاشی میں کنٹرول روم سے جائزہ لیا۔
دوسری جانب چمولی ضلعے میں Pipalkoti سے تقریباً ایک کلومیٹر آگے چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے سبب انتظامیہ نے بدری ناتھ، ہیم کنڈ صاحب یاترا کو روک دیا ہے۔ چمولی کے ضلع مسٹریٹ سندیپ تیواری نے کہا ہے کہ شاہراہ کا 30 میٹر حصہ دھنس گیا ہے اور راستے کو بحال کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔