آپریشن سِندور کے تناظر میں بھارت کے سفارتی رابطوں کے تحت قائم کیے گئے 7 کُل جماعتی وفود میں سے پہلا وفد، آج 4 ممالک کے دورے پر روانہ ہوگا۔

آپریشن سندور کے بارے میں، بھارت کے سفارتی رابطوں کے بارے میں قائم کئے گئے سات کُل جماعتی وفود میں سے پہلا وفد، آج چار ملکوں کیلئے روانہ ہورہا ہے۔ شیوسینا کے ممبرپارلیمنٹ شریکانت شندے کی قیادت والا وفد، متحدہ عرب امارات، لائبیریا، جمہوریہ کانگو اور سئیرا لیون جائے گا۔ JDU کے ممبرپارلیمنٹ سنجے جھا اور DMK کی ممبرپارلیمنٹ کنی موزی کروناندھی کی قیادت والے دو وفد کل روانہ ہوں گے۔سنجے جھا کی قیادت والا وفد، انڈونیشیا، ملیشیا، جمہوریہ کوریا، جاپان اور سنگاپور کا دورہ کرے گا اور کنی موزی کی قیادت والا وفد اسپین، یونان، سلووینیا، لاتویا اور روس کا دورہ کرے گا۔

یہ کثیر جماعتی وفود،پورے ملک کے اتفاق رائے، اورہرقسم کی دہشت گردی سے لڑنے کے بھارت کے مصمم ارادے سے واقف کرائیں گے، جس میں دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا بھارت کا مصمم پیغام بھی دیا جائے گا۔

خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کَل نئی دلی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں تین وفود کے ارکان کو اس سلسلے میں جانکاری فراہم کی تھی۔

میٹنگ کے بعد جناب شریکانت شندے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اُن کے وفد کو بھارت میں ماضی کے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں بتایاگیا اور یہ بتایاگیاکہ پاکستان کس طرح، ملک میں سرحدپار سے کی جانے والی دہشت گردی کو فروغ دیتارہاہے۔

ایک اور وفد کے رہنما سنجے جھا نے کہاکہ وہ اپنے پانچ ملکوں کے دورے میں، بھارت میں کئی دہائیوں سے، پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے بارے میں بتائے گا اور یہ بتائے گا کہ کس طرح دوسرے ملکوں میں ایسے دہشت گردانہ واقعات کا پتہ چلا جن کے ڈانڈے پاکستان سے  ملتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے، دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اپنی کارروائی میں کچھ نئی چیزیں شامل کی ہیں۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

VC- Bhupendr Singh

پاکستان کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے، کامیابی سے ہمکنار آپریشن سندور، جو پہلگام کے بھیانک دہشت گردانہ حملے کے بعدانجام دیاگیا تھا، اُس کے تناظر میں بھارت، پاکستان کو مزید بے نقاب کرنے کیلئے، سفارتی سطح پر رابطے قائم کرنے کا سلسلہ شروع کرے گا، کیونکہ پاکستان، دہشت گردی کو اپنی سرکاری پالیسی کے طور پر فروغ دے رہا ہے۔ کئی پارٹیوں پر مشتمل سات وفود، جو پاکستان کے بدنیتی پر مبنی منصوبوں کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو جانکاری دیں گے، اِن میں سے پہلا وفد چارملکوں کیلئے روانہ ہوگا۔ دیگر چھ وفود بھی جلد ہی اپنا دورہ شروع کریں گے۔ یہ وفود اگلے مہینے کی 5 تاریخ تک کُل 32 ملکوں کا دورہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔