اشیاء اور خدمات ٹیکس GST بچت اُتسو سے معاشرے کے سبھی طبقوں کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس کا اعلان کیا تھا اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے یہ شروع ہو گیا ہے۔
آج ہم GST کی اُن اصلاحات کا تذکرہ کر رہے ہیں، جن سے سکّم کی معیشت کو تقویت ملے گی۔
سکم میں مختلف قسم کے ہوٹلوں، Home Stays، ٹریول ایجنسیوں، ٹیکس آپریٹروں اور گائیڈ حضرات کی بدولت سکم کی معیشت کیلئے سیاحت سے متعلق صنعت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ GST شرحوں میں اصلاحات کے سبب، کسی بھی ہوٹل میں سات ہزار پانچ سو روپے تک کے قیام پر، اب محض پانچ فیصد GST ادا کرنا ہوگا۔ ٹیکسوں میں اصلاحات کے ذریعے سیاحت کی حوصلہ افزائی کی بدولت، سکم کی معیشت کو مزید متنوع بنانے اور دیہی علاقوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ سیاحوں کی آمد میں اضافے سے، نہ صرف یہ کہ سکم کی GST کی وصولی میں اضافہ ہوگا، بلکہ ٹرانسپورٹ، زراعت اور دستکاری جیسے متعلقہ شعبوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ سکم کی کلیدی اقتصادی شعبوں پر ٹیکس کے بوجھ میں کمی کرنے سے، نئی GST اصلاحات کی بدولت ریاست کی معیشت کی مجموعی ترقی کو رفتارملے گی۔