March 23, 2025 3:04 PM | Martyrs Day

printer

آج عظیم انقلابی رہنما بھگت سنگھ، راج گرو اور سُکھ دیو کو شہیدی دِوس پر خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے

 

قوم آج بھارت کی، جدوجہد آزادی کے تین عظیم انقلابی سورماؤں، شہید اعظم بھگت سنگھ، شیورام راج گرو اور سُکھ دیو تھاپڑ کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے، جنہیں 1931 میں آج ہی کے دن لاہور کے سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

اِن بہادر مجاہدین آزادی پر لاہور میں 17 دسمبر 1928 کو برطانیہ کے پولیس آفیسر J. P. Saunders کو قتل کرنے کی پاداش میں مقدمہ چلایا گیا تھا اور پھر اس کے بعد اُنہیں پھانسی کی سزا سنا دی گئی تھی۔

بھگت سنگھ، راج گرو اور سُکھ دیو کی قربانی، بھارتی عوام کے ذہنوں میں محفوظ رہے گی اور آزادی نیز اتحاد کے نظریات کو سربلند رکھنے کیلئے ہمیشہ قوم کو ترغیب فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عظیم مجاہدین آزادی کے یوم شہادت کے موقع پر انھیں خراج عقیدت بیش کیا ہے۔  سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں، جناب مودی نے آزادی اور انصاف کے حصول کیلئے ان کی بے خوف جد و جہد کو یاد کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔