آج صارفین کے حقوق کا عالمی دن ہے۔ یہ دن ہر سال 15 مارچ کو صارفین کے حقوق کے تحفظ کو برقرار رکھنے کی ضرورت کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن تمام صارفین کے بنیادی حقوق کو فروغ دینے اور ان حقوق کے احترام اور پاسداری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صارفین کے حقوق کا عالمی دن 2025 کا موضوع ہے:
”محض پائیدار طرزِ زندگی کی طرف منتقلی“
V/C Dipendra / Pallavi
حکومت نے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی شکایات کے جلد ازالے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ صارفین کے امور کی وزارت ”جاگو گراہک جاگو“ کے ذریعے صارفین میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف پروگرام چلا رہی ہے۔ صارفین سے متعلق قومی ہیلپ لائن نے شکایت کے تیزی سے ازالے کے لیے ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ای-کامرس میں صارفین کے امور کے محکمے نے صارفین کو تجارت کے غلط طور طریقوں سے بچانے کے لیے صارفین کے تحفظ (ای کامرس) سے متعلق ضابطہ 2020 کو مشتہر کیا ہے۔