ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 6, 2025 10:04 AM | HP Weather

printer

ہماچل پردیش کے کُلّو شہر میں اکھاڑہ بازار کے زمینی تودے کھسکنے سے متاثرہ علاقے سے ایک اور لاش برآمد کی گئی ہے جبکہ پانچ افراد ابھی لاپتہ ہیں۔

ہماچل پردیش کے کُلّو شہر میں اکھاڑہ بازار کے زمینی تودے کھسکنے سے متاثرہ علاقے سے ایک اور لاش برآمد کی گئی ہے جبکہ پانچ افراد ابھی لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ منی مہیشا یاترا کے دوران چمبا ضلعے کے بھرمور علاقے میں پندرہ ہزار سے زیادہ جو عقیدتمند پھنس کر رہ گئے تھے، اُنھیں اُن کے گھروں تک بحفاظت پہنچا دیا گیا ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والی ریاستی اتھارٹی کے مطابق میں چار قومی شاہراہیں، ایک ہزار 87 دیگر سڑکیں، دو ہزار 838 بجلی ٹرانفارمرس اور پینے کے پانی کی سپلائی کی 509 اسکیمیں متاثر ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ریاست میں آج سے مانسون کمزور پڑ جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔