ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کھیل اور فلمی شخصیات نے پاکستان کے خلاف آپریشن سِندور پر بھارتی مسلح افواج کی ستائش کی ہے۔

کھیل اور فلمی شخصیات نے پاکستان کے خلاف آپریشن سِندور پر بھارتی مسلح افواج کی ستائش کی ہے۔ اکشے کمار، کنگنا رناوت، الّو ارجن اور سنیل شیٹی جیسے اداکاروں نے وحشیانہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 26 شہریوں کی موت کے جواب میں بھارتی فوج کی جانب سے کیے گئے جوابی میزائل حملوں پر فوج کی ستائش کی ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C – Aishwarya

سوشل میڈیا پوسٹ میں، اداکار اکشے کمار نے لکھا  ”جے ہند، جے مہا کال“۔ BJP رکن پارلیمنٹ کنگنا راناوت نے دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کے حکومت کے موقف کو دوہرایا۔ انہوں نے دعا کی کہ خدا اُن کی حفاظت کرے، جو ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ وہیں اداکار الّو ارجن نے کہا کہ انصاف ہو، جے ہند۔ اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ فلمساز شیکھر کپور نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے پر بھارت کی جانب سے دیا گیا جواب دنیا کو یہ دکھاتا ہے کہ ہم کتنے  ذمہ دار اور خوداعتمادی سے بھرے ہوئے ہیں۔

کھیل کی دنیا کے سرکردہ افراد جیسے سچن تیندولکر، ہربھجن سنگھ، گوتم گمبھیر، سریش رینا، بجرنگ پُنیا، ساکشی مَلک اور دویندر جھجھریا نے بھی بھارتی فوج کے مرکوز اور منظم جوابی حملے کی تعریف کی ہے۔   سوشل میڈیا پوسٹ میں سچن تیندولکر نے لکھا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہوسکتی۔ بجرنگ پُنیا، جنہوں نے پہلگام حملے میں اپنے بھائی کو کھویا ہے، نے کہا کہ فوج نے اُن کے بھائی کی قربانی کو اپنی شجاعت اور بے انتہا درستگی کے ذریعے عزّت بخشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی کارروائی نے غمزدہ خاندانوں کے لیے دلاسے کا کام کیا ہے اور یہ ملک کے لیے قابلِ فخر ہے۔ کرکٹ کھلاڑی محمد شمیع نے لکھا ہے کہ بھارتی مسلح افواج نے مصیبت کو زبردست فتح کے لمحات میں بدل دیا ہے، جے ہند۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں