کولمبو میں خواتین کرکٹ کی تین ملکوں کی ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی سیریز میں بھارت نے کَل رات جنوبی افریقہ کو 23 رن سے ہرا دیا۔ اب فائنل میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔
Jemimah Rodrigues نے اپنے کیریئر کی بہترین سینچری بنائی۔ سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا اور دپتی شرما نے بھی ہاف سینچری بنائی۔ اِس طرح بھارتی ٹیم نے 9 وکٹ پر 337 رن بنائے۔ بھارتی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ پر 314 کے اسکور پر روک دیا۔ x