کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اگلے 25 برس میں 30 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے مقصد کو تبھی حاصل کر سکتا ہے، جب اُس کے شہری صحتمند ہوں۔

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اگلے 25 برس میں 30 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے مقصد کو تبھی حاصل کر سکتا ہے، جب اُس کے شہری صحتمند ہوں۔ نئی دلّی میں صحت کے عالمی اجلاس میں اظہار کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کی گئی ہر پہل اور نافذ کی گئی اسکیم شہریوں کی صحت کو بہتر بنانے اور جامع ترقی پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ سستی رہائش فراہم کیے جانے، پینے کے پانی تک رسائی، کھانہ پکانے کی گیس کے کنیکشن، بیت الخلا تک رسائی اور بہتر تعلیم نے بے شمار بھارتیوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا ہے۔ جناب گوئل نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ حکومت کا نظریہ   بنی نوع انسان کی جامع ترقی پر مرکوز ہے۔