ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 6, 2025 9:54 AM | TRUMP-XI TALKS

printer

چین کے صدر XI Jinping اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کَل ایک دوسرے پر جوابی محصول عائد کرنے سے متعلق اپنے اختلافات کو حل کرنے کی خاطر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

چین کے صدر XI Jinping اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کَل ایک دوسرے پر جوابی محصول عائد کرنے سے متعلق اپنے اختلافات کو حل کرنے کی خاطر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے تجارت سے متعلق تعطل کو حل کرنے کیلئے اپنے تجارتی نمائندوں کے درمیان مزید بات چیت سے اتفاق کیا۔ بات چیت کے دوران چین کے صدر نے صدر ٹرمپ سے تائیوان کے معاملے سے سمجھ بوجھ کے ساتھ نمٹنے کو کہا، کیونکہ اُن کی درخواست پر طرفین میں اس سلسلے میں بات چیت ہوئی تھی۔ دونوں ممالک کے صدور نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی کہ اُن کی ٹیمیں جینوا معاہدے کو نافذ کرنا جاری رکھیں گی اور جلد سے جلد آئندہ دور کی میٹنگ کریں گی۔ امریکہ اور چین دونوں نے، گزشتہ مہینے جنیوا میں بات چیت کے بعد ایک دوسرے پر جوابی محصول عارضی طور پر کم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں