پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں، بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے ویزے معطل کرنے کے ایک دن بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل سبھی ریاستوں کی وزرائے اعلیٰ سے بات کی۔ وزیر داخلہ نے وزرائے اعلیٰ سے اپنی ریاستوں میں پاکستانی شہریوں کی شناخت کرنے کو کہا۔ جناب شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ پاکستانی شہریوں کی پاکستان واپسی کو یقینی بنانے والے اقدامات کریں۔
تلنگانہ میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر جتیندر نے پاکستانی شہریوں کے ویزے فوری معطل کرنے سے متعلق مرکزی حکومت کے احکامات کو نوٹیفائی کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
بیان کے مطابق بھارت نے پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے سبھی موجودہ ویزے معطل کر دیے ہیں، جن کا اطلاق کل سے ہوگا۔ فی الحال تلنگانہ ریاست میں 230 پاکستانی شہریوں کے پاس بھارتی ویزا ہیں۔ تلنگانہ میں قیام پذیر پاکستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے نئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ بھارت سے پاکستان جانے والے، پاکستانی شہریوں کے لیے اٹاری سرحد 30 اپریل تک کھلی رہے گی۔×