پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اگلے مہینے کی 21 تاریخ سے شروع ہوگا۔ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے آپریشن سندور پر بحث کرائے جانے کے مطالبے کے پسِ منظر میں خصوصی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 12 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔
پہلگام وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے شروع کئے گئے آپریشن سندور کے بعد یہ پہلا پارلیمانی اجلاس ہوگا۔ ×