ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج نئی دلّی میں، جاپان کے اپنے ہم منصب Gen Nakatani سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج نئی دلّی میں، جاپان کے اپنے ہم منصب Gen Nakatani سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میٹنگ کے دوران دونوں ملک، سکیورٹی کی، علاقائی اور بین الاقوامی حالیہ صورتحال پر تبادلہئ خیال کریں گے اور دوطرفہ دفاعی تعاون میں مزید گہرائی لانے کی طور طریقوں پر بات چیت کریں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Akshit

بھارت اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور ان میں 2014 میں اُس وقت اور زیادہ رفتار پیدا ہو گئی، جب دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، خصوصی دفاعی اور عالمی شراکت داری تک پہنچ گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں دفاع اور سکیورٹی کافی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ بھارت اور جاپان کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران دفاع کے شعبے میں تبادلوں کے سبب دفاعی معاملات میں مزید استحکام پیدا ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے وزراء دفاع کے درمیان، 6 مہینے کے اندر اندر یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے پہلے نومبر 2024 میں، لاؤوس میں آسیان کی، وزراء دفاع کی میٹنگ-پلس سے الگ، میٹنگ ہوئی تھی، جو اس سلسلے میں پہلی میٹنگ تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں