وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ اپریل میں GST کی ریکارڈ وصولیابی سے بھارتی معیشت کی مضبوطی اور امدادِ باہمی وفاقیت کے مؤثر ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔ اپریل میں GST کی مجموعی وصولیابی 2 لاکھ 36 ہزار کروڑ روپے رہی، جبکہ اپریل 2024 میں یہ 2 لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے تھی۔ اس طرح اس میں 12 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر محترمہ سیتا رمن نے ٹیکس دہندگان کے تئیں گہرے تشکر کا اظہار کیا، GST نظام میں جن کی دَین اور بھروسے سے ملک کی ترقی کو تقویت ملی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ GST میں اِن لوگوں کے اہم رول سے ایک وِکست بھارت بنانے کے مشترکہ عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے سبھی ریاستوں کے وزراء خزانہ اور ریاستی GST حکام کی بھرپور کوششوں کو بھی اُجاگر کیا، جو ملک کے GST فریم ورک میں برابر کے ساجھے دار ہیں۔×