وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے اولمپکس 2036 سے پہلے بھارت کو کھیلو کے شعبے میں ایک سپر پاور بنانے کا عزم کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بہار کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت نے گذشتہ دہائی میں کھیلوں کے بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا ہے اور اِس سال چار ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انھوں نے کھیلوں کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں اپنی حکومت کی ترجیح کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے اب سال بھر منعقد ہوتے ہیں اور یہاں تک کہ قومی تعلیمی پالیسی نے اِسے اپنے مرکزی دھارے کے مطالعے کے حصے کے طور پر کھیلوں کو تسلیم کیا ہے۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025کا کَل شام بہار کے پٹنہ میں رنگارنگ اور شاندار ثقافتی پروگرام کے ساتھ آغاز ہوا۔
لڑکیوں اور لڑکوں کے زمروں کے آٹھ ہزار پانچ سو سے زیادہ نوجوان کھلاڑی مختلف کھیلوں میں تمغوں کے لیے مقابلہ کریں گے۔ یہ مقابلے چھ شہروں میں منعقد ہوں گے جن میں پٹنہ، راجگیر، گیا، بھاگلپور اور بیگو سرائے شامل ہیں۔ سائیکلنگ، نشانے بازی اور اٹھلیٹوں کے تین طرح کے زمرے نئی دلی میں ہوں گے۔x