وزیر اعظم نریندر مودی آج سکّم، مغربی بنگال اور بہار کے دورے پر جا رہے ہیں، جہاں وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔
سکّم میں جناب مودی آج صبح Gangtok میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے، جس کا موضوع ہے ”سکّم کے 50 سال، مقصد کے ساتھ پیشرفت اور فطرت کے ساتھ ترقی“۔
وزیر اعظم سکّم کے لوگوں کے لیے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔
سکّم کے وزیر اعلیٰ کے سیاسی امور کے سکریٹری Bikash Basnet نے بتایا کہ ریاست کے عوام وزیر اعظم کا استقبال کرنے اور اُنہیں سننے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزید تفصیل Gangtok کے ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Manas Pratim Sarma
گینگٹاک کے تاریخ Paljor کو جانے والے تمام راستوں کو آراستہ کیا گیا ہے، جہاں آج وزیر اعظم نریندر مودی سکم کے 50 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم سکم کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں Namchi میں 750 کروڑ روپے مالیت کے 500 بستر والے ضلع اسپتال سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ دیگر پروجیکٹوں میں Gyalsing ضلع میں مشہور سیاحتی مقام Peeling پر ایک مسافر Ropeway اور گینگٹاک ضلع میں بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے مجسمے کی تعمیر شامل ہے۔ شام کو ریاستی حکومت وزیر اعظم کے دورے کو یادگار بنانے کے مقصد سے ایک خوبصورت ڈرون شو کا اہتمام کرے گی۔
گینگٹاک سے مانس پریتم سرما کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں کونین حیدر۔
بعد میں وزیر اعظم مغربی بنگال جائیں گے، جہاں وہ دوپہر سوا دو بجے کے آس پاس علی پور دوار اور کُوچ بہار ضلعوں میں سِٹی گیس تقسیم کاری پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
ایک ہزار 10 کروڑ روپے مالیت کے مذکورہ پروجیکٹ کا مقصد تقریباً 19 سی این جی اسٹیشن قائم کر کے موٹر گاڑیوں کے لیے CNG فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈھائی لاکھ سے زیادہ گھروں اور 100 سے زیادہ کمرشل اداروں اور صنعتوں کو پائپ کے ذریعے قدرتی گیس PNG فراہم کرنا ہے۔ اس سے خطّے میں کم لاگت پر ماحولیات کے لیے سازگار ایندھن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
بہار میں جناب مودی آج شام پٹنہ ہوائی اڈّے پر نئے تعمیر کیے گئے مسافر ٹرمنل کا افتتاح کریں گے۔
پیش ہے ایک رپورٹ
V/C – Dharmendra
جناب مودی پٹنہ میں، جے پرکاش نارائن ہوائی اڈّے کی نئی تعمیر کی گئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کریں گے۔ اس ٹرمنل عمارت کو 65 ہزار مربع میٹر کے علاقے تک توسیع دی گئی ہے، جس سے مسافروں کو کافی فائدہ ہوگا۔ وہاں جدید طرز کی کئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
وزیر اعظم پٹنہ ضلعے میں تعمیر کیے جانے والے دوسرے بڑے ہوائی اڈّے Bihta ایئر پورٹ کے Civil Enclave کے تعمیراتی کام کا آغاز بھی کریں گے۔ یہ نیا ہوائی اڈّہ پٹنہ کے موجودہ ہوائی اڈّے سے کہیں زیادہ صلاحیت کے ساتھ تیار کیا جارہا ہے۔
جناب مودی بعد میں پٹنہ میں ایک بڑا روڈ شو کریں گے، جو پٹنہ ہوائی اڈّے سے شروع ہو کرBirchand پٹیل مارگ پر BJP ہیڈکوارٹرس پر جا کر ختم ہوگا۔
6 کلو میٹر کے راستے میں 32 مقامات پر وزیر اعظم کا استقبال کیا جائے گا۔