وزیر اعظم نریندر مودی آج شام آندھراپردیش کے امراوتی میں 58 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم امراوتی میں مختلف اہم پروجیکٹوں کی تعمیر کا آغاز بھی کریں گے، جو آندھراپردیش کی گرین فیلڈ راجدھانی ہے۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V/C – Sai Sistla
پورے ملک میں عالمی درجے کے بنیادی ڈھانچے اور رابطوں کو یقینی بنانے کے سرکار کے عہد کے عین مطابق وزیر اعظم نریندر مودی آندھراپردیش میں قومی شاہراہوں کے 7 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور قومی شاہراہوں کے 6 پروجیکٹوں اور ایک ریلوے پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم امراوتی میں قانون ساز اسمبلی، ہائی کورٹ، سیکریٹیریٹ اور دیگر انتظامی عمارتوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے، جن کی مالیت 11 ہزار 240 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس موقع پر جناب مودی امراوتی سے ورچوئل وسیلے سے Nagayalanka کے مقام پر میزائلوں کی آزمائش کی سہولت اور وشاکھاپٹنم میں پی ایم ایکتا مال کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔