وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں پیراگوئے کے صدر سانت تیاگو پینا پیلاسیوس سے بات چیت کریں گے۔ امید ہے کہ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے پورے منظرنامے کا جائزہ لیں گے۔ پیراگوئے کے صدر آج سے بھارت کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اُن کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے، جس میں وزراء، سینئر افسران اور سرکردہ تاجر بھی شامل ہیں۔
صدر پینا کا بھارت کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے اور صدر کی حیثیت سے، کسی ملک کا یہ اُن کا اب تک کا دوسرا دورہ ہے۔
ایک رپورٹ
V/C Akshit
صدر پینا، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ صدر پینا بدھ کو اپنے وطن واپس جائیں گے اور اُس سے پہلے وہ ممبئی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاست کے سیاسی رہنماؤں، سرکردہ تاجروں اور صنعت کاروں، نیز تکنیک کے ماہرین سے ملاقات کریں گے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان پچھلی دہائیوں سے جاری سرگرم اور دوستانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔ دونوں ملکوں نے تجارت، زراعت، صحت، دواسازی اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون شروع کیا ہے۔ پیراگوئے، لاطینی امریکی خطے میں بھارت کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔
پیراگوئے کمپنیاں بھارت میں بھی ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ نظریات ہیں، جن میں اقوام متحدہ اصلاحات، آب وہوا میں تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور دہشت گردی سے نمٹنا شامل ہے۔