ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 14, 2025 2:55 PM

printer

وزیراعظم نریندرمودی نے آج حصار سے ایودھیا کے لیے کمرشیل پرواز کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور حصار ہوائی اڈّے پر  ٹرمِنل ٹو عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

وزیراعظم نریندرمودی نے آج حصار سے ایودھیا کے لیے کمرشیل پرواز کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا اور حصار ہوائی اڈّے پر  ٹرمِنل ٹو عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ نئے ٹرمینل پروجیکٹ کی مالیت 410 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اِس میں جدید طرز کا مسافر ٹرمِنل، ایک مخصوص بار برداری سہولت اور ایئر ٹریفک کنٹرول عمارت ہوگی۔ اِس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جامع ترقی کے تئیں BJP کے عہد کو دوہرایا۔  جناب مودی نے کہا کہ ہریانہ میں سبھی دلتوں، غریبوں، محروم اور پسماندہ طبقوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے کام کرنا اُن کی پارٹی کا مَنتر ہے۔

وزیراعظم نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اُن کا یوم پیدائش دلتوں، محروم اور پسماندہ طبقوں کے لیے دیوالی کی طرح ہے۔جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ بابا صاحب کے منتر کے عین مطابق کام کرتے ہوئے شری کرشن کی دھرتی سے   بھگوان رام کی ایودھیا تک پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نے 2014 کے بعد سے ہوائی اڈّوں کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کو اُجاگر بھی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج جب ملک بابا صاحب کو   خراج عقیدت پیش کررہا ہے، تو اُن کے نظریات اور خیالات سے سرکار کو ہر قدم پر رہنمائی حاصل ہورہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ گیارہ سال سے بابا صاحب کی زندگی، اُن کی جدوجہد اور اُن کا اَمر پیغام سرکار کے سفر کی بنیاد رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر دن، ہر فیصلہ کرنا اور ہر پالیسی مرتب کرنا ڈاکٹر امبیڈکر کے دکھائے گئے راستے کی سمت ایک معمولی قدم ہے اور یہ راستہ انصاف، سب کی شمولیت اور سب کے لیے وقار کا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مظلوم سے لے کر محروم تک، قبائلیوں سے لے کر خواتین تک اور غریبوں سے لے کر کمزور طبقوں تک، اُن کی سرکار کی ہر کوشش کا مقصد اِن لوگوں کی زندگی کی کایا پلٹ اور اُن کی امنگوں کو حقیقت کی شکل دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں