مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو آج ایک شیر اور شیرنی کو، پناہ گاہ میں چھوڑ کر ریاست کی، شیروں کی نویں پناہ گاہ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ اِس پارک میں پتھر کی، 13 کلو میٹر طویل ایک حفاظتی دیوار کا افتتاح کریں گے۔
ایک رپورٹ
V/C – Sanjeev Sharma- Tiger
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے، وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ریاست کو ملک کی شیروں کی پناہ گاہ کے طور پر، مادَھو نیشنل پارک کا تحفہ عطا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیروں کی پناہ گاہ سے جنگلاتی زندگی کے تحفظ اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ مادَھو ٹائیگر ریزرو 37 ہزار ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے پر واقع ہے اور یہ پنّا ٹائیگر ریزرو اور رَن تھم بور ریزرو کے درمیان واقع ہے۔ اِس سے اِن دونوں ریاستوں کے درمیان شیروں کی راہداری کو استحکام حاصل ہوگا۔ مادَھو ٹائیگر ریزرو، کونو نیشنل پارک سے بھی مربوط ہے۔ مادَھو ٹائیگر ریزرو میں شیروں اور کونو نیشنل پارک میں چیتوں کی موجودگی سے سیاحت میں پورے گوالیار، شیو پوری-شَیو پوری خطّے میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔
نیز مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بہت سے موقعے پیدا ہوں گے۔