ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، Pope Francis کی آخری رُسوم میں شرکت کیلئے آج صبح ویٹکن سِٹی روانہ ہوگئی ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، Pope Francis کی آخری رُسوم میں شرکت کیلئے آج صبح ویٹکن سِٹی روانہ ہوگئی ہیں۔ صدر جمہوریہ ویٹکن سِٹی کے دو روز کے دورے پر رہیں گی۔ اُن کے ہمراہ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، اقلیتی اُمور کے وزیر مملکت جارج کورین اور گوا قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر Joshua De Souza ہیں۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر جمہوریہ آج سینٹ پیٹر کے Basilica میں پوپ فرانسس کو گُل دائرہ نذر کرکے خراج عقیدت پیش کریں گی۔ کَل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آخری رسوم میں شرکت کریں گی، جس میں دنیا بھر سے سرکردہ شخصیات شامل ہوں گی۔ بھارت نے پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد تین روز کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں