سنگاپور کی حکمراں پیوپلز ایکشن پارٹی PAP نے عام انتخابات میں ایک بار پھر شاندار جیت حاصل کی ہے۔ الیکشن کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم لارینس وانگ کی PAP نے ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ 82 نشستیں جیتی ہیں اور 5 مزید سیٹیں بلا مقابلہ جیتی ہیں۔ اس طرح اُس نے 97 سیٹوں میں سے کُل 87 سیٹیں حاصل کر لی ہیں، جبکہ اپوزیشن ورکرس پارٹی اپنی 10 سیٹیں ہی برقرار رکھ سکی۔ PAP کے ووٹ فیصد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس بار اُسے65 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ پڑے، جبکہ اُسے 2020 کے چناؤ میں 61 فیصد ووٹ پڑے تھے۔
اپنی شاندار جیت کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم وانگ نے اُن کی پارٹی کو واضح اور زبردست جیت دلانے کے لے سنگاپور کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔