ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 16, 2025 10:15 AM | BCAS-TURKEY

printer

سرکار نے، قومی سلامتی کی وجوہات سے ترکی کی گراؤنڈ ہینڈلنگ فرم Celebi ایئر پورٹ سروسز کی سکیورٹی منظوری ردّ کر دی ہے۔

سرکار نے، ترکی کی گراؤنڈ ہینڈلنگ فرم Celebi ایئر پورٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی سکیورٹی منظوری فوری طور پر ردّ کر دی ہے۔ شہری ہوابازی کی سکیورٹی سے متعلق بیورو نے ایک حکم میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل نے نومبر 2022 میں اس کمپنی کو سکیورٹی منظوری دی تھی۔ Celebi Aviation ملک کے 9 شہروں کے ہوائی اڈّوں پر مسافروں کی سہولیات، فلائٹ آپریشن، کارگو اور ڈاک خدمات کے ساتھ ساتھ ایرو برِج اور گودام کی خدمات کے بندوبست کا کام سنبھال رہی تھی۔ اِن شہروں میں دلّی، ممبئی، بنگلورو، حیدرآباد، گوا، کوچین اور Kannur شامل ہیں۔

شہری ہوابازی کی سکیورٹی سے متعلق بیورو کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دلّی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ DIAL نے Celebi سروسز کے ساتھ اپنی وابستگی باضابطہ طور پر ختم کر دی ہے۔ DIAL نے یہ یقین بھی دلایا ہے کہ جو ملازمین اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر کارگو اور گراؤنڈ ہینڈلنگ خدمات کیلئے Celebi سروسز کیلئے کام کر رہے ہیں، اُن سبھی کو فوری طور پر نئی کمپنی میں کام پر رکھا جائے گا۔ یہ ملازمین اپنی ملازمت کی موجودہ شرائط کے تحت کام کرتے رہیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں