روس کے صدر ولادیمیر پتن نے کہا ہے کہ یوکرین میں مہم جاری رکھنے اور اپنے مقررہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اُس کے پاس وافر فوجی طاقت موجود ہے۔
روس کے سرکاری ٹیلی ویژن پر انٹرویو دیتے ہوئے پتن نے کہا کہ روس کو اس بات پر مجبور کرنے کی بہت سی کوششیں کی گئیں کہ وہ نیوکلیائی ہتھیاروں کے استعمال کی غلطی کر ڈالے، لیکن روس نے اس طرح کا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
پتن نے مزید وضاحت کی کہ اس مہم کے مقاصد میں تنازعے کی اصل وجوہات کو ختم کرنا، دیرپا اور مستقل امن کی صورتحال پیدا کرنا اور روس کو سکیورٹی فراہم کرنا شامل ہے۔×