دنیا بھر میں آباد بھارتی برادری نے جموں و کشمیر کے قصبے پہلگام میں سیاحوں کو نشانہ بناکر کیے گئے ایک بھیانک دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا۔
میلبرن میں Federation Square سے، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن تک اور کوپن ہیگن سے، کاٹھمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے تک، مظاہرین نے انصاف کے لیے فریاد کی اور دہشت گردی کی اِس وحشیانہ حرکت کی مذمت کی۔ غم و غصے، درد تکلیف اور اس کے خلاف اتحاد کے نعرے، عالمی سطح پر گونج گئے جب بھارتی برادری نے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے یگانگت کا اظہار کیا اور حملے کے قصورواروں کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔
بھارتی برادری کے ارکان نے فرانس کے شہر پیرس، سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورِخ، فِن لینڈ کے شہر ہیلسِنکی، اسپین اور بہت سے دیگر ملکوں میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ ایک پُر امن اجتماع میں برادری کے ارکان نے اِس حملے میں ہلاک ہونے والے بے قصور افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیا۔
بھارتی برادری نے کَل فرینک فرٹ میں بھی ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ بھارتی برادری کے تین سو سے زیادہ ارکان، مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سامنے جمع ہوئے اور Dom Romer تک مارچ کیا۔ یہ لوگ وسطی فرینک فرٹ میں اہم سڑکوں سے گزرے اور دہشت گردی کے متاثرین کے کنبوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔x