درجہ بندی سے متعلق عالمی ایجنسی Fitch Ratings نے اگلے پانچ سال میں بھارت کی GDP کی شرح ترقی میں صفر اعشاریہ 2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہونے کی بات کہی ہے، جس سے یہ بڑھ کر 6 اعشاریہ 4 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ حالیہ برسوں میں ملک کی افرادی قوت کی شمولیت کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافے کے تناظر میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ Fitch ایجنسی نے اس بات کو اُجاگر کیا ہے کہ بھارت کے لیے نظرِ ثانی شدہ تخمینے سے لیبر شعبے کے زیادہ بڑے رول کی عکاسی ہوتی ہے، خاص طور پر مجموعی روزگار کا اہم رول رہے گا۔
ساتھ ہی درجہ بندی سے متعلق عالمی ایجنسی نے چین کی شرح ترقی میں صفر اعشاریہ تین فیصد پوائنٹس کی گراوٹ آنے کا اندازہ لگایا ہے، جس سے یہ 4 اعشاریہ 3 فیصد ہو جائے گی، جبکہ پہلے 4 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کی بات کہی گئی تھی۔ یہ تبدیلیاں اگلے 5 سال میں 10 اُبھرتی ہوئی مارکیٹ معیشتوں کیلئے GDP کی ممکنہ شرح ترقی کے Fitch کے نظرِ ثانی شدہ جائزے کا حصہ ہیں۔ گزشتہ مہینے جاری کی گئی بین الاقوامی مالی فنڈ IMF کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت بدستور دنیا کی سب سے تیز ترقی کرنے والی بڑی معیشت والا ملک ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایسا واحد ملک ہے، جہاں شرح ترقی اگلے دو سال کے دوران 6 فیصد سے اوپر رہنے کی امید ہے۔×