جموں کشمیر کے رجوری ضلعے کو ’جل سنچے جن بھاگیداری‘ JSJB ابھیان کے تحت، شمال مشرق اور پہاڑی ضلعوں کے زمرے میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ JSJB بھارتی حکومت کی اہم Catch the Rain یعنی بارش کے پانی کو محفوظ کرو مہم کا ایک بڑا حصہ ہے۔ رجوری کو دوسرا مقام دیئے جانے سے یہ ضلع، بھارت کے اُن سرکردہ ضلعوں میں شامل ہوگیا ہے جہاں لوگوں نے پانی کا تحفظ کیا ہے اور
Catch the Rain: Where it Falls, When it Falls پہل کے تحت، ایک مثالی ضلعے کے طور پر ابھرا ہے۔
قومی سطح کی ایک جائزہ میٹنگ میں جو کَل منعقد کی گئی۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے رجوری کی اِس غیر معمولی کارکردگی کو سراہا اور اِس مہم کے مقاصد کے تئیں پابند رہنے پر ضلع انتظامیہ کی تعریف کی اگرچہ اِس ضلعے کو کئی طرح کے چیلنج درپیش تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ابھیشیک شرما نے اِس مہم کے تحت خاطر خواہ پیشرفت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی 4 ہزار 214 زیر زمین، اور پانی کے تحفظ کی جگہوں کو Geo-Tagg کیا گیا ہے اور JSJB پورٹل پر اَپ لوڈ کیا گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ یہ حصولیابی اِس لئے اور بھی قابل تعریف ہوگئی ہے کیونکہ ضلعے میں حال ہی میں سرحد پار سے کی گئی گولہ باری کی وجہ سے کئی طرح کی پریشانیوں کے باوجود ترقی کی رفتار جاری رہی۔x