ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

جموں و کشمیر میں، فوج نے سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے پختہ سکیورٹی بندوبست کی خاطر ایک جامع سکیورٹی پہل آپریشن شیوا کا آغاز کیا ہے۔

جموں و کشمیر میں، فوج نے سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے پختہ سکیورٹی بندوبست کی خاطر ایک جامع سکیورٹی پہل آپریشن شیوا کا آغاز کیا ہے۔ 38 روزہ امرناتھ یاترا اگلے مہینے کی 3 تاریخ کو شروع ہوگی۔ اس کے تحت ہزاروں عقیدتمند 3 ہزار 888 میٹر کی بلندی پر واقع پوَتر امرناتھ گُپھا میں درشن کے لیے جاتے ہیں۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V/C – Gulshan Raina

22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے سمیت حالیہ سکیورٹی چیلنجوں کے تناظر میں مرکزی مسلح پولیس فورسز، جموں کشمیر پولیس اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے تال میل سے فوج نے یاتریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط اقدامات کیے ہیں۔ آپریشن شیوا کے تحت یاترا کے دونوں اہم راستوں پہلگام اور بال تل میں CRPF، بی ایس ایف، SSB، ITBP اور CISF کے دستوں سمیت 42 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ تین سطحی سکیورٹی بندوبست کے تحت جدید طرز کے سکیورٹی ضابطوں، ڈرون اور CCTV سے نگرانی نیز بلٹ پروف گاڑیوں کی تعیناتی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں