ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت نے آپریشن سندھو کے تحت لوگوں کو باہر لانے میں مدد کیلئے اسرائیل، ایران، اردن، مصر، آرمینیا اور ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا ہے

بھارت نے آپریشن سندھو کے تحت لوگوں کو بحفاظت باہر لانے کی کوششوں میں مدد کیلئے اسرائیل، ایران، اردن، مصر، آرمینیا اور ترکمانستان کی سرکاروں کے تئیں تشکر کا اظہار   کیا ہے۔

کَل رات دیر گئے آرمینیا کے شہر Yerevan سے 173 بھارتی شہریوں کو لے کر ایک خصوصی پرواز نئی دلّی پہنچی، جنہیں ایران سے باہر لایا گیا تھا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ اب تک 19 خصوصی پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 4 ہزار 415 بھارتی شہریوں کو وہاں سے لایا جاچکا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے 3 ہوائی جہازوں کو بھی اِس کام میں لگایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ 3 ہزار 597 افراد کو ایران سے، جبکہ 818 بھارتی شہریوں کو اسرائیل سے واپس لایا گیا ہے۔

جناب جیسوال نے یہ بھی بتایا کہ نیپال کے 9 شہریوں اور سری لنکا کے 4 شہریوں کو بھی وہاں سے لایا گیا ہے۔

اسرائیل کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے بھارتی شہریوں کو پڑوس کے ملکوں اردن اور مصر لے جایا گیا، جہاں سے انھیں خصوصی پروازوں کے ذریعے بھارت واپس  لایا گیا۔

بھارت نے ایران اور اسرائیل سے اپنے شہریوں کو باہر لانے کیلئے 18 جون کو آپریشن سندھو شروع کیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔