ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 10, 2025 10:10 AM | Drones Pakistan

printer

بھارتی فوج نے جموں کے نزدیک پاکستانی چوکیوں اور دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کو تہس نہس کردیا ہے، جہاں سے ڈرونس چھوڑے گئے تھے۔بھارت نے 26 مقامات پر پاکستان کے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

بھارتی فوج نے جموں کے نزدیک پاکستانی چوکیوں اور دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کو تہس نہس کردیا ہے جہاں سے ٹیوب Launched ڈرونس داغے جا رہے تھے۔

          اِس کے ساتھ ساتھ بھارت کی دفاعی فورسز نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر بارہمولہ سے لے کر بُھج تک کَل رات 26 مقامات پر پاکستان کے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا۔ اِن میں مشتبہ مسلح ڈرون بھی شامل ہیں، جن سے سویلین اور فوجی ٹھکانوں کو خطرہ لاحق تھا۔

          محکمہئ دفاع کے ذرائع کے مطابق اِن مقامات میں بارہمولہ، سری نگر، اونتی پورہ، نگروٹہ، جموں، فیروزپور، پٹھان کوٹ، فاضلکا، لال گڑھ جٹّا، جیسلمیر، باڑمیر، بُھج، Kuarbet اور Lakhi  نالہ شامل ہیں۔

          مسلح ڈرونس نے پنجاب میں فیروزپور، امرتسر اور پٹھان کوٹ سمیت سرحدی ضلعوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن بھارتی دفاعی افواج نے اِن کوششوں کو کامیابی کے ساتھ پسپا کردیا۔ البتہ فیروزپور میں حملے کی وجہ سے ایک کنبے کے تین ارکان زخمی ہوگئے اور مکان کو نقصان پہنچا۔ اِن لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اُن کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

          فیروزپور کے پولیس سربراہ بھوپیندر سنگھ سدّھو کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا ایک واقعہ ہے کیونکہ بھارتی فوج بیشتر حملوں کو مؤثر انداز سے ناکام بنا رہی ہے۔

          اِدھر موجودہ صورتحال کے بارے میں بھارتی مسلح افواج کی ایک خصوصی میڈیا بریفنگ آج صبح دس بجے قومی راجدھانی میں ہوگی۔x

          مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:

V/C Bhanu Pratap Singh

بھارتی مسلح افواج سخت چوکسی برت رہی ہیں اور اِس طرح کے سبھی فضائی خطرات پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ڈرون شکن نظام کا استعمال کرتے ہوئے اِنھیں مؤثر انداز سے ناکام بنایا جا رہا ہے۔ صورتحال پر لگاتار قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور جہاں کہیں بھی ضروری ہے فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔

سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور مقامی حکام کی جانب سے جاری کی گئی سیکیورٹی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ حکام نے کہا ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے لیکن مستعدی اور چوکسی بڑھانا اور احتیاط برتنا ضروری ہے۔

آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل راجیو چوپڑہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ غلط اور فرضی جانکاری پر یقین نہ کریں اور سرکاری پریس بریفنگ جیسے بھروسے مند ذرائع پر ہی یقین کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں